(24 نیوز)ڈالر کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی اورعالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1862 ڈالر ہوگئی، جس کے باعث پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2850 روپے اور 2444 روپے کی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 22 ہزار روپے ہوگئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 4 ہزار 595 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: حد میں رہو تم ورنہ۔۔اسے باہر نکالو یہ کوئی طریقہ نہیں۔۔سپیکر اسمبلی اور قادر پٹیل میں تلخ کلامی