(ویب ڈیسک)اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کو ممبئی میں موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 65 سالہ اداکارہ سلمیٰ آغا نے پولیس کو بتایا کہ ہفتے کے روز وہ ممبئی کے مضافاتی علاقے ورسووا میں رکشے میں سفر کر رہی تھیں کہ اس دوران دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کا بیگ چھین لیا۔سلمیٰ آغا نے بتایا کہ ان کے بیگ میں دو موبائل فونز، نقدی، چابیاں اور دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں۔ واقعے کے فوراً بعد اداکارہ ورسووا پولیس سٹیشن گئیں اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا لیکن اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی ایف آئی آر رجسٹر نہیں کی گئی۔سلمیٰ آغا نے بتایا کہ جب انہوں نے پولیس کو واقعے کے متعلق بتایا تو پولیس آفیسر نے انہیں کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں تین گھنٹے لگیں گے اور میرا کیس درج نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ:بہترین پلے آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان ،قرعہ کس پاکستانی کھلاڑی کے نام نکلا؟
اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے آج ٹوئٹر کے ذریعے ممبئی پولیس کو واقعے کے بارے میں مطلع کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے علاقے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں۔جب پولیس سے ایف آئی درج کرنے میں تاخیر کے متعلق پوچھا گیا تو ورسووا پولیس سٹیشن کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ہم واقعے کے روز ہی ایف آئی آر درج کرتے ہیں۔ لیکن اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے اور وہ بعد میں آئیں گی۔ ہم نے ان سے دوبارہ رابطہ کیا لیکن وہ دوبارہ نہیں آئیں۔ ہم اسی وقت ایف آئی آر درج کریں گے جب اداکارہ پولیس سٹیشن آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سنبل کے انتقال سے متعلق ابتک والدہ کو نہیں بتایا، بشریٰ انصاری کابڑا انکشاف، وجہ بھی بتا دی