(ویب ڈیسک)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان سے ہار کا صدمہ بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کو نہیں بھولا۔اسے نے اپنے ترتیب کردہ ’’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ‘‘میں بابر اعظم کو کوئی جگہ نہیں دی۔T20 ورلڈ کپ جیتنے کے باوجود، ہربھجن نے اپنے 12 رکنی اسکواڈ میں صرف ایک آسٹریلوی کھلاڑی کو شامل کیا۔
کرکٹ پاکستان کی ویب رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے اور اس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کو شامل نہیں کیا ہے۔ہربھجن نے سپورٹس کیپا کرکٹ کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ، "میں نے اپنی ٹیم کا انتخاب مکمل طور پر پرفارمنس کی بنیاد پر کیا ہے اور ان کھلاڑیوں نے T20 ورلڈ کپ میں کیسی کارکردگی دکھائی ہے۔"پاکستان کے آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو ہربھجن کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا جبکہ ان کے روایتی حریف رویندرا جدیجا اور جسپریت بمراہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ رنرز اپ کپتان کین ولیمسن اور کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے شاندار ٹورنامنٹ کیا اور انہیں بھی حیران کن طور پر منتخب کیا گیا۔T20 ورلڈ کپ جیتنے کے باوجود، ہربھجن نے اپنے 12 رکنی اسکواڈ میں صرف ایک آسٹریلوی کھلاڑی کو شامل کیا۔ہربھجن کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ڈیوڈ وارنر،محمد رضوان وکٹ کیپر ، کین ولیمسن(کپتان)جوس بٹلر،ایڈن مارکر،موانیڈو ہسرنگا،آصف علی،رویندر جڈیجا،شاہین شاہ آفریدی ،جسپریت بمراہ،ٹرینٹ بولٹ اور راشد خان کو 12 واں کھلاڑی منتحب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نشہ یا نیند۔۔بھیانک حادثہ کی ویڈیو وائرل