(ویب ڈیسک) انڈین فلموں کے ہدایت کار روہت شیٹی نے کترینہ کیف کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ہاں کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کترینہ کیف اور روہت شیٹی نے مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں ایک ساتھ بطور مہمان شرکت کی تھی ،شو میں شرکت کا مقصد اپنی آنے والی فلم ’سوریا ونشی‘ کی پروموشن تھا۔
شو کے دوران کترینہ کیف نے فورسز اور پولیس پر متعدد فلمیں بنانے والے ہدایتکار روہت شیٹی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایسی فلم بھی بنائیں جو خواتین اہلکاروں کی زندگی پر مبنی ہو جس پر حال ہی میں روہت شیٹی نے بات کرتے ہوئے اس مطالبے کو تسلیم کیا اور ہاں کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی بچانے کیلئے کیا کچھ کیا؟اداکارہ متھیرا کے انکشافات