تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش 

Nov 17, 2021 | 22:57:PM

(24 نیوز)جوڈیشل واٹر اینڈ ماحولیاتی کمیشن نے سموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے جن جن علاقوں میں سموگ ہے وہاں جوڈیشل واٹر اینڈ ماحولیاتی کمیشن کی جانب سے سکول بند کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔پانچ صفحات پر مشتمل رپورٹ کل پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق چار سو سے زائد کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں سکول بند کر دیئے جائیں گے جبکہ سموگ سے بند ہونے والے سکولوں کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔
پانچ سو ائر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں صنعتی یونٹس بھی بند کر دیے جائیں گے۔دھواں کنٹرول کرنے والے آلات نہ لگانے والی فیکٹریوں کو جرمانے بھی ہوں گے۔فیکٹریوں کو پچاس ہزار سے ایک لاکھ تک کے جرمانے ہوں گے۔
علاوہ ازیں سفارشات میں کہا گیا ہے پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے والوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔پٹواریوں و زرعی افسران کو بھی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نوجوان نے تھپڑ مار دیا

مزیدخبریں