”بھارت کو شکست دینے پر بلینک چیک کب ملے گا“چیئرمین پی سی بی کا اہم جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھارت کو شکست دینے پر ’بلینک چیک‘ ملنے سے متعلق جواب دیدیا۔
آن لائن پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بلینک چیک سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے بلینک چیک دینا ان سے دیگر معاملات پر بات ہو رہی ہے جیسا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی کیسے بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق مزید تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کو بتایا تھا کہ انہیں ایک انویسٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے پر پی سی بی کو بلینک چیک دیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی ٹیم چیمپئنزٹرافی کھیلنے پاکستان آئیگی؟ رمیز راجہ نے بتا دیا