بھارتی ٹیم نے بدلہ لے لیا۔۔نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Nov 17, 2021 | 23:40:PM
بھارت ، نیوزی لینڈ، میچ
کیپشن: (فائل فوٹو)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونےیوالے میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ کےگروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہارنے والی بھارتی ٹیم نے بھارت میں کھیلے جانیوالےپہلے ٹی ٹونٹی میچ  میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کپتان روہت شرمانے میچ میں شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 48 رنز  جبکہ سوریہ کمار یادو نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل اور مارک چیپ مین نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے 19.4 اوور میں 5 وکٹ پر ہدف کو حاصل کر لیا۔ اشون نے چار اوور میں 23 رن اور بھونیشور کمار نے 24 رن دے کر 2-2 وکٹ لئے ،تاہم نیوزی لینڈ نے میچ میں خراب فیلڈنگ کی ۔ انہوں نے سوریہ کمار یادو کا کیچ بھی ڈراپ کیا۔ سیریز کا دوسرا میچ 19 نومبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نشہ یا نیند۔۔بھیانک حادثہ کی ویڈیو وائرل