ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ہُنڈی حوالہ میں ملوث ملزم گرفتار

Nov 17, 2022 | 10:46:AM
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ہُنڈی حوالہ میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: ملزم برآمد ہونے والی کرنسی رکھنے کے حوالے سے جواز پیش کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے خفیہ اطلاع پر ہنڈی حوالہ میں ملوث  ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم محمد زاہد کو بلیو ایریا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ دوران تلاشی ملزم کی گاڑی سے 23500 سعودی ریال اور 28 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔
ملزم برآمد ہونے والی کرنسی رکھنے کے حوالے سے جواز پیش کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کلر سیداں روڈ سے دہشتگرد گرفتار