پشاور: جائیداد کا تنازع پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو زخمی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پشاور کے علاقے صدر میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے پشاور ہائی کورٹ کے وکیل اپنے چچا کو زخمی کردیا ۔
پولیس کے مطابق ہائی کورٹ کے سینیئر وکیل رضا اللہ فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
رضا اللہ ایڈوکیٹ نے اسپتال میں پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بھتیجے جابر نے صدر میں واقع ان کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ہُنڈی حوالہ میں ملوث ملزم گرفتار
وکیل رضا اللہ کے مطابق ملزم کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔