(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گھڑی بیچ کر کتنا منافع کمایا ؟ عمران خان کو ملنےوالی انمول گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟
ملکی سیاست میں آج کل سابق وزیر عظم کی جانب سے بیچی گئی توشہ خانہ کی گھڑی کا چرچا ہے۔ گھڑی کے مبینہ خریدار کے سامنے آنے کے بعد سوال اٹھ رہا ہے کہ اس گھڑی کی اصل قیمت کیا تھی؟عمران حکومت میں کابینہ ڈویژن نے گھڑی کی قیمت دس کروڑ روپے لگائی تھی۔ ٹائم زون واچ لمیٹڈ دبئی نے قیمت ایک ارب ستر کروڑ روپے لگائی۔
مزید پڑھیں :لانگ مارچ : جگہ کے تعین کیلئے انتظامیہ سے پوچھنے کا حکم
عمران خان نےگھڑی اسلام آباد میں پانچ کروڑ دس لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا دعویٰ کیا۔ مبینہ خریدارعمرفاروق نے گھڑی فرح خان سے اٹھائیس کروڑ میں خریدنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عمران خان کو تحفے میں دیے گئے اس گھڑی کے باکس میں2000سے زیادہ ہیرے تھے جن کا وزن تقریباً 41.54قیراط تھا۔