(ویب ڈیسک) قطر میں 20 نومبر سے شروع ہونے والا فیفا ورلڈ کپ تاریخ کا مہنگا ترین ورلڈ کپ ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر نے ملک میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر پر 200 بلین ڈالر سے زائد خرچ کیے ہیں اور اسٹیڈیمز کو ائیر کنڈیشنڈ بنایا گیا ہے تاکہ شائقین لطف اندوز ہوسکیں۔
یہ بھی پڑھیے: قطر فیفا ورلڈ کپ، سب سے زیادہ ٹکٹیں خریدے والے کون؟
واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے میچز قطر کے کل 8 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، جن میں 32 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔