عمران خان کی سیکیورٹی پر لگا کر پنجاب حکومت پولیس اہلکاروں کو بھول گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چوہدری)لاہور کے زمان پارک میں عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات افسران و اہلکار رل گئے،پولیس حکام ڈیوٹیاں لگا کراہلکاروں کا خیال رکھنا بھول گئے۔
افسران اور اہلکار20روز سےکھانے اور پانی سےمحروم،ایس پی ہیڈ کوارٹر کو آگاہ کرنےپررسپانس نہ آیا،اہلکاروں کا شکوہ،ڈی ایس پیز سےکانسٹیبل تک ڈیوٹی بھی12 گھنٹے کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق پہلے تین شفٹوں میں8 گھنٹے سکیورٹی ڈیوٹی لی جا رہی تھی،پشاور سےآئے کمانڈوز نے زمان پارک کا چارج سنبھال رکھاہے،ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کےاہلکاروں کو داخلے کی بھی اجازت نہیں۔
ضرور پڑھیں :2 لاکھ 32 ہزار لوگوں کی سیکیورٹی صرف ایک شخص کے لیے مختص
سی سی پی او،ایس ایس پی آپریشنز نےزمان پارک کےدورے کئے،ایس پی ہیڈ کوارٹر نےزمان پارک چیکنگ کیلئےمتعدد دورے کئے،مگر کسی افسر کو اپنے ہی اہلکاروں کے کھانے پینے کا خیال نہ آیا،6ڈی ایس پیز،16 ایس ایچ اوزسمیت 580 اہلکار تعینات ہیں۔