سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ کیوں روکا گیا ؟ سوالات اٹھنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ کیوں روکا گیا سوالات اٹھا دیئے گئے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی بھی نواز شریف کی بنیادی حق پر آواز اٹھانے لگی ،نواز شریف کے پاسپورٹ معاملے پر وزارت خارجہ اور پاسپورٹ حکام سے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ،چیئرمین امور خارجہ کمیٹی سینٹر فاروق ایچ نائیک نے وزارت خارجہ اور پاسپورٹ سے وضاحت طلب کرلی،فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی نواز شریف کا پاسپورٹ روکا نہیں جانا چاہئے تھا ۔
ضرور پڑھیں :آئیڈیاز 2022: پاک فضائیہ کے طیارے حاضرین کی توجہ کا مرکز
انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ روکنے والوں سے غیر قانونی اقدام پر پوچھا جائے گا ،ملک میں 4 عہدے ایسے ہیں جن کو اہل خانہ کے ساتھ تاحیات سفارتی پاسپورٹ ملتا ہے ،نواز شریف کو اگر سزا بھی ہوئی تھی تب بھی کوئی قانون انہیں ان کے بنیادی حق سے دور نہیں کرسکتا ہے ،ہر صورت اس معاملے پر ذمہ داروں کا تعین ہونا ضروری ہے۔