چور ڈاکو کی سیاست کرنے والے توشہ خانہ پر چلنے والی خبروں پر کیوں بھڑک اٹھے؟ شیری رحمان

Nov 17, 2022 | 14:28:PM

(24 نیوز) وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چور ڈاکو کی سیاست کرنے والے توشہ خانہ متعلق چلنے والی خبروں پر کیوں بھڑک اٹھے ہیں؟ اگر چوری نہیں کی تو خبروں پر کیوں اعتراض ہے؟

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی سیکیورٹی پر لگا کر پنجاب حکومت پولیس اہلکاروں کو بھول گئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ خبر دینا میڈیا کی ذمہ داری ہے، آپ چاہتے ہیں آپ کی کرپشن اور چوری پر کوئی بات نا کرے؟ چوری نہیں کی تو خبروں سے کیوں ڈر رہے ہیں؟

شیری رحمان نے مزید کہا کہ توشہ خانہ الزام نہی یہ ایک ثابت شدہ معاملہ ہے۔ عمران خان اسی کیس میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل ہوئے، ان کا ہر بیانیہ ہر نعرہ منافقت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

مزیدخبریں