(24نیوز)فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کو 190 ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ کابینہ میں لندن سے فنڈز آئے تھے اس پر مجھے بلایا گیا ,اس سارے معاملے پر کابینہ میں میں نے اور شیریں مزاری نے سوال اٹھائے تھے ،میرے خیال میں فواد نے بھی سوال کیا تھا ۔ اس معاملے پر بیرسٹر شہزاد اکبر نے بریفنگ دی تھی ،ایک ملک کے سر پر رکھ کر یہ سائن کروایا گیا ،مجھے پوچھیں کہ اعظم خان پیسے کے لین دین میں شامل نہیں ۔یہ غلط کام بلاوجہ کابینہ سے کروایا گیا تھا ۔
میرا اور شہزاد اکبر کا جھگڑا ہوا تھا ۔عمران خان کو شہزاد اکبر کے بارے میں کہا تھا کہ یہ باہر چلا جائے گا۔پاکستان کے خزانے کو 190 ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا ۔
اس سے قبل برطانیہ سے فنڈز میں خرد برد، غیر قانونی واپسی، اختیارات سے تجاوز پر نیب تحقیقات کے سلسلے میں سابق مشیر داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر و دیگر کے خلاف نیب انکوائری جاری ہے۔ آج نیب نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو طلب کررکھا تھا۔ فیصل واڈا نیب کی مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واوڈا کو تحریری جوابات کے لیے سوالنامہ دے دیا۔