توشہ خانہ پروپیگنڈا، عمران خان کی بیرسٹر علی ظفر کو قانونی کارروائی کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو توشہ خانہ کیس پر پروپیگنڈا کرنیوالوں قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر علی ظفر نے زمان پارک میں ملاقات کی،عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر سے توشہ خانہ کیس اور گھڑی کے معاملہ پر قانونی امور پر مشاورت کی،ملاقات میں جے آئی ٹی کی تحقیقات،وزیر آباد حملہ کی ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔
بیرسٹر علی ظفر نے عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی تجاویز نوٹ کر لیں،عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو جلد قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کی ویڈیو وائرل