سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیاگیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کل سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ میں شامل ہونگے ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے ،عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
وزارت داخلہ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں مزید شواہد جمع کروا دیئے ،تحریک انصاف کے مختلف رہنماوں کے ٹوئٹس اور اخباری تراشے جمع کرائے گئے ہیں ،25 مئی کے لانگ مارچ کے مختلف ویڈیو کلپس بھی جمع کروائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا نے عمران خان کے راز فاش کردیے