ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت،عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

دھاندلی کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی:شہباز شریف

Nov 17, 2022 | 17:59:PM
 ہتک عزت, دعویٰ , سماعت،عمران خان ,مشکل
کیپشن: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اوروزیر اعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت،ایڈیشنل سیشن جج محند آصف  نے اعتراضات پر مزید دلائل  24 نومبر کو طلب کرلئے۔ 

شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے ،دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2013 کے الیکشن میں عمران خان نے دھاندلی کے الزامات عائد کئے ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی۔