(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت،ایڈیشنل سیشن جج محند آصف نے اعتراضات پر مزید دلائل 24 نومبر کو طلب کرلئے۔
شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے ،دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2013 کے الیکشن میں عمران خان نے دھاندلی کے الزامات عائد کئے ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی۔