چیف الیکشن کمشنر کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے ملزم نے معافی مانگ لی 

Nov 17, 2022 | 19:08:PM

(24 نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے ملزم نے معافی مانگ لی ۔
ملزم خرم محبوب نے اپنی ضمانت کے 8 روز بعد معافی کا ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ، خرم محبوب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران خان کی تقاریر سے میرا دماغ پر اثر ہوا اور جذباتی ہو گیا تھا۔
خرم محبوب کا مزید کہناتھا کہ میرے اس فعل پر میرا ضمیر بھی مجھے ملامت کرتا رہا ،مدینہ میں ایسی ویڈیو ریکارڈ کروائی جس کا دلی افسوس ہے، چیف الیکشن کمیشن کی دل آزاری ہوئی ان سے معافی کا طلبگار ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے وہ کھلاڑی جو ورلڈ کپ میں بغیر کوئی میچ کھیلے کروڑ پتی بن گئے

مزیدخبریں