(24نیوز)وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ،مرکزی ملزم نوید مہر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش کر دیا گیا۔
ملزم نوید کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا گیا،پیشی کے موقع پر جے آئی ٹی کے دو ممبران ایڈشنل آئی جی احسان اللہ چوہان اور ایس پی ملک طارق بھی شامل تھے،پولیس کی طرف سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت نے ملزم نوید کو 12 روز جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا۔
ملزم نوید کو 3 نومبر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا تھا،واقعہ کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی تھی،ملزم کو اندراج مقدمہ کے 10روز بعد عدالت پیش کیا گیا،عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔