پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے،پولیس حلیم عادل شیخ کے گھر کے اندر داخل ہو گئی اور توڑ پھوڑ کی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف تھانہ گلشن معمار میں مقدمہ درج ہے،مقدمے میں اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں، مقدمہ ایم ڈی اے حکام کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے ۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا،اہلخانہ کاکہناہے کہ حلیم عادل گھر پر موجود نہیں تھے ،تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو حلیم عادل شیخ کے گھر پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ بیٹی کا معاملہ، عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی