بجلی بریک ڈاﺅن معاملہ، این ٹی ڈی سی کا انکوائری رپورٹ فراہم کرنے سے انکار، نیپرا کانوٹس جاری

Nov 17, 2022 | 21:12:PM

(24 نیوز)اکتوبر میں بجلی بریک ڈاؤن کے معاملے پر ایم ڈی این ٹی ڈی سی نے انکوائری رپورٹ نیپرا اور پاور ڈویژن کو فراہم کرنے سے انکارکردیا،نیپرا نے ایم ڈی این ٹی ڈی سی کو 15روز میں رپورٹ جمع کروانے کا حتمی نوٹس جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی نیوکلئیر پاور پلانٹ ٹو اینڈ تھری کے غیر معیاری ٹرانسمیشن ٹاورکے باعث بریک ڈاؤن ہوا،ایم ڈی این ٹی ڈی سی ذمہ دارافسران اور کمپنیوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔بریک ڈاؤن کے باعث نیوکلئیرپاورپلانٹ متاثراور قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچا،نیپرا نے ایم ڈی این ٹی ڈی سی کو ایک ماہ میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی ،نیپرا نے ایم ڈی این ٹی ڈی سی کو 15روز میں رپورٹ جمع کروانے کا حتمی نوٹس جاری کردیا ،15روز میں ایم ڈی این ٹی ڈی سی نے رپورٹ جمع نہ کروائی تو سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
پاور ڈویژن نے بھی ایم ڈی این ٹی ڈی سی کونیوکلئیر پاور پلانٹ کے ٹاور26کی رپورٹ جمع کروانی کی ہدایت کردی،ٹرانسمیشن ٹاور نمبر 26میں کنیکٹرز، انسولیٹرز اور دیگر سامان غیر معیاری استعمال کیا گیا،این ٹی ڈی سی کے افسران نے پرانے آلات میں تبدیلی کرکے نصب کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے وہ کھلاڑی جو ورلڈ کپ میں بغیر کوئی میچ کھیلے کروڑ پتی بن گئے

مزیدخبریں