سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان 

Nov 17, 2022 | 21:34:PM
وزیر ہوابازی، خواجہ سعد رفیق، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ، انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اعلان،
کیپشن: سعد رفیق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہاکہ دونوں ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے،کراچی ایئر پورٹ کے رن وے کو اپ گریڈیشن کرنے جا رہے ہیں،سب سے زیا دہ آمدن لاہور ایئرپورٹ جبکہ فیوچر پوٹینشل اسلام آباد ایئر پورٹ کا ہے۔
وزیر ہوابازی نے کہاکہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ بنائے گئے،سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ نہیں بننے چاہئیں،سیاسی بنیادوں پر ایئر پورٹ بنا کر ریاست کااربوں روپے خرچ کیا گیا،معذرت کیساتھ ہم سب نے اس میں اپنا حصہ ڈالا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ملک میں 47 میں سے 17 ایئر پورٹس آپریشنل ہیں،ایئر پورٹ ہیں مگر ہمارے پاس جہاز نہیں،قومی ایئر لائن کی فیلڈ پلاننگ ہی غلط کی گئی،پی آئی اے کی فیلڈ پلاننگ کمرشل بنیادوں پر نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس 12 بوئنگ 777 جہاز ہیں دنیا ان سے جان چھڑا رہی ہے،ہمیں 100 سیٹس والے چھوٹے جہاز چاہیں مگر خریدنے کیلئے پیسے نہیں،کوشش ہے لیز پر جہاز خریدے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ سارا نظام 6 یا 8 ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا،پالیسی کا تسلسل رہا تو ریلوے پی آئی اے کوٹریک پر ڈال دینگے، ریلوے کو اپنے پاوں پر کھڑا کر کے گیا ،چار سال میں ستیا ناس کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے وہ کھلاڑی جو ورلڈ کپ میں بغیر کوئی میچ کھیلے کروڑ پتی بن گئے