(24نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پی پی رہنماؤں سے ملاقات، ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی بھی ملاقات میں شریک،ملاقاتوں رکن قومی اسمبلی حسن طارق، ندیم افضل چن اور آصف بشیر بھاگت بھی موجود تھے،اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے فیصل کریم کنڈی کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں غریب اور مستحق خواتین کی امداد کریں ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید متحرک کیا جائے،غربت کے خاتمے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام موثر کردار ادا کر رہا ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام شعبوں کو متحرک کیا جائے۔