سیہون میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،22 افراد جاں بحق ،صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سیہون ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر لگائے گئے گٹ میں مسافر وین گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد22 ہو گئی ۔
پولیس کے مطابق منچھر جھیل کا سیلابی پانی دریائے سندھ میں اخراج کرنے کیلئے 2 ماہ قبل انڈس ہائی وے روڈ کو کٹ لگایا گیا تھا،نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت کے باعث کٹ بند نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،مسافر وین دادو سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی تو کٹ میں گرگئی،وین میں 20 سے زائد افراد سوار تھے،وین میں معصوم بچے اور خواتین بھی سوار تھے۔
ڈائریکٹر سیدعبداللہ شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے کہاکہ سیہون حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی،حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے ،ڈاکٹر معین الدین صدیقی کاکہناہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں 8 خواتین، 6 بچیاں ،6 بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قرض پروگرام، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات
وزیراعظم محمد شہباز شریف ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم کی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی ہے،وزیراعظم کی طرف سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت ،وزیراعظم کی حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ،سابق صدر آصف علی زرداری ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف و دیگر نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔