آرمی چیف کااوکاڑہ اور بہاولپور کا دورہ

Nov 17, 2022 | 22:01:PM

(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دورے جاری،آرمی چیف نے اوکاڑہ اور بہاولپور کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے اوکاڑہ اور بہاولپور میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی،آرمی چیف نے اوکاڑہ اور بہاولپور میں افسروں، جوانوں سے بات چیت کی۔

آرمی چیف نے خیر پور ٹامیوالی میں فوجی مشقوں کا مشاہدہ کیا،اس موقع پرخیر پور ٹامیوالی میں بہاولپور کور کے دستوں، جے ایف سیونٹین تھنڈر اور کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹرز نے جنگی ماحول میں فائر پاور کا مظاہرہ پیش کیا،آرمی چیف نے فوجی دستوں کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

مزیدخبریں