(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات،آئی ایم ایف نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد فراہمی پر رضامندی ظاہر کی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے حوالے سے مذاکرات ہوئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر سے آن لائن میٹنگ کی، وزیر خزانہ نے قرض پروگرام پر عمل درآمد کا عزم دہرایا۔
وزارت خزانہ کاکہناتھا کہ سیلاب کے بعد معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں قرض پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ،آئی ایم ایف نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد فراہمی پر رضامندی ظاہر کی ،سیلاب متاثرین کی بحالی کے اخراجات کو مالی سال کے اخراجات میں شمار کیا جائے گا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ اس بارے تکنیکی مذاکرات تیزی سے مکمل کئے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان