آصف زرداری سے اسحاق ڈار کی اہم ملاقات، سیاسی معاملات پر مشاورت

Nov 17, 2022 | 23:23:PM

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیر خزانہ اسحاق کی اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں اہم سیاسی معاملات پر مشاورت ہوئی،اسحاق ڈار نے سابق صدرکو نوازشریف کااہم پیغام پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق صدروشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے، اہم ترین ملاقات میں ملکی اوراہم سیاسی معاملات پر مشاورت ہوئی،وزیر خزانہ نے آصف زرداری کو نواز شریف کا اہم پیغام پہنچایا ،ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی ، وزیر خزانہ اہم ترین ملاقات کے بعد زرداری ہاﺅس سے روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیہون میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،20 افراد جاں بحق

مزیدخبریں