ہائیکورٹ کےحکم امتناع کی روشنی میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Nov 17, 2023 | 10:53:AM

(24 نیوز) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت ملتوی کی گئی،آفیشل سکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف سفارتی سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کی،سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔

بعد ازاں خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:  شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سماعت ملتوی کی گئی ہے۔

 سرکاری پراسکیوشن کی جانب سے گواہ بھی پیش نہیں کیا گیا۔
 

مزیدخبریں