غیر قانونی مقیم افرادکا انخلا جاری، مزید 425 خاندان واپس چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کے مطابق پاکستان سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ، طورخم بارڈر کے راستے 2 لاکھ 16 ہزار 83 افراد افغانستان بھیجے گئے ہیں۔
اب تک 18 ہزار 592 خاندان، 60 ہزار 783 مرد، 47 ہزار 728 خواتین اور 1 لاکھ 7 ہزار 572 بچے جا چکے ہیں، مزید 425 خاندان واپس افغانستان بھیجے گئے جس میں 411 مرد، 448 خواتین اور 813 بچے شامل تھے۔
دوسری جانب آئی پنجاب کے حکم کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، سی سی پی او آفس اس کریک ڈاؤن کو ڈائریکٹ مانیٹر کرے گا، روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ریڈز، گرفتاریوں کا ڈیٹا سی سی پی او آفس بھجوایا جائے گا، ہولڈنگ سینٹر میں افغانیوں کو رکھنے کا ڈیٹا سی سی پی او آفس کو بھجوایا جائے گا۔