کرپشن کیس،مونس الٰہی کی گرفتاری تک ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رہیں گے:عدالتی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے مونس الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں (ق) لیگ کے رہنما مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ مونس الٰہی پراسکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کر رہے ہیں اس لئے عدالت انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ جب تک مونس الٰہی گرفتار نہیں ہوتے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس، اڈیالہ جیل سے اہم خبر آ گئی