پنجاب بھرمیں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درنایاب)نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھرمیں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور اور تمام آر پی اوز کو ہدایات کی ہے کہ بغیر لائسنس گاڑیاں،موٹر سائیکل چلانےوالےکم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعلی محسن نقوی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر ڈرائیورنہ صرف اپنے لئے ،دوسروں کیلئے بھی خطرات کا سبب بنتے ہیں،کم عمرڈرائیوروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی بند کئے جائیں۔
محسن نقوی نےوالدین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کم عمر بچوں کو گاڑیاں ،موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں،کم سن ڈرائیور کی ذرا سے غلطی کسی کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قیمتوں میں بڑا ردوبدل موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی