پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس؛ ڈاکٹر یاسمین راشد کے 8 شریک ملزمان کی ضمانت منظور 

Nov 17, 2023 | 18:05:PM

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت میں راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے 8 شریک ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
ملزم ریاض حسین ،عرفان علی ،عرفان احمد ،تنویر احمد،عبد القادر خان ،شاکر اللہ اور عبد اللہ کی ضمانت منظور ہوئی ہے،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا،عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 108/23 درج ہے ،ملزمان پر راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں پھر ردوبدل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

مزیدخبریں