پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ پشاور حملہ کیس مقدمہ میں نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)سابق وزیر خزانہ کی بیٹی اور معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی 9 مئی کے واقعات میں گرفتاری کا معاملہ ،پشاور پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما خدیجہ شاہ کو پشاور حملہ کیس مقدمہ میں نامزد کر دیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس خدیجہ شاہ کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور آئے گی ، خدیجہ شاہ لاہور میں جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ ،جلاؤ گھیراؤ اور سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلانے کے مقدمات میں نامزد تھی ، خدیجہ شاہ تھانہ سرور روڈ گلبرگ شادمان ، اور ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا ،خدیجہ شاہ لاہور کے چاروں مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ہفتہ وار مہنگائی میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے ، پشاور پولیس خدیجہ شاہ کو کسی بھی وقت جیل سے گرفتار کرنے کے بعد پشاور کے لیے روانہ ہو گی ۔