(درنایاب)وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بار کونسل کیلئے ڈسپنسری 10دن میں فنکشنل کرنے کا اعلان کردیا، محسن نقوی نے کہاکہ اپنا کام ختم کرکے گھر جانا ہے، اپنے پروفیشن پر واپس لوٹ جائیں گے،ہم نگران سیٹ اپ کے لئے آئے لیکن عرصہ کچھ لمبا ہوگیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بین الصوبائی بار کونسلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کا ایک وزیر اعلیٰ ہے،خیبرپختونخوااور سندھ میں وکیل وزیر اعلیٰ ہیں،وکلا پروٹیکشن ایکٹ کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی مشاورت سے کمیٹی قائم کی جائے گی،بار کونسل سے ملحقہ پلاٹ پر کام شروع کرنے کیلئے دن مقرر کریں، معاملات طے کرکے سنگ بنیاد رکھ دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وکلاکام شروع کرنے کیلئے دن مقرر کریں،چیک لیکر سنگ بنیاد رکھنے کیلئے آجائیں گے،تقریب میں مدعو کرنے پر چاروں صوبے، اسلام آباد، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے وکلارہنماو¿ں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے کہاکہ بین الصوبائی بار کونسلز اجلاس کی تقریب میں شمولیت میرے لئے اعزاز کی بات ہے،چیئرمین احسن بھون کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں،میرا فرض ہے کہ وکلابرادری کی جائزخواہشات پوری کرنے کی کوشش کروں،آج رات تک پولیس کے فوکل پرسن کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔
ان کا کہناتھا کہ میرے بہت سے فیملی ممبر وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں،کوشش ہے کہ جتناوقت میسر ہے ریلیف دینے کیلئے جو کچھ کرسکتے ہیں کرلیں،محسن نقوی نے کہاکہ نگران حکومت کو اپنا کام کرنا ہے اور وقت مکمل ہونے پر گھر چلے جانا ہے،خیبر پختونخوا اور سندھ کے وز رااعلیٰ وکلا برادری سے ہیں جو بہت زبردست کام کررہے ہیں،پنجاب کے لائرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی کی معاونت کریں گے،یہ حکومت سے لائرز سے محبت کرنے والی حکومت ہے،کوشش ہے کہ وکلافرینڈلی حکومت ہوں اسی میں کامیابی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بارکونسلز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر پوری کوشش کرتے ہیں،وکلاحضرات کیلئے جومعاونت درکار ہوگی، حاضر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں پھر ردوبدل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر