سابق وزیر خارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیرخارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطابق گوہر ایوب کچھ عرصے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرِعلاج تھے۔
گوہر ایوب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد اور سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبزادے تھے،گوہر ایوب کی نمازِ جنازہ کل دوپہر ہری پور میں ان کے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی جائےگی۔
پی ٹی آئی نے اپنے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ملک و قوم کیلئے گوہر ایوب صاحب کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ساتھ ہی انہوں نے دعا کرتے ہوئے لکھاکہ رب العزّت سے گوہر ایوب صاحب کی مغفرت، بلند درجات اور عمر ایوب خان سمیت تمام اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کے والد سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب صاحب قضائے الہٰی سے رحلت فرما گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
— PTI (@PTIofficial) November 17, 2023
گوہر ایوب صاحب کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ بعد اد دوپہر ہری پور میں ان کے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی جائے گی
پاکستان…