ڈی آئی جی شارق جمال ہلاکت کیس ، پولیس ملازم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈی آئی جی شارق جمال پراسرار ہلاکت کیس میں پولیس نے متوفی کیساتھ تعینات پولیس ملازم کو حراست میں لے لیا، کانسٹیبل صغیر احمد شارق جمال خان کا سرکاری ڈرائیور تھا۔
ڈی آئی جی شارق جمال 22 جولائی کو ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے،شارق جمال خان کی بیٹی حانیہ شارق نے والد کی موت کو قتل قرار دیا تھا۔
نشتر کالونی پولیس نے حانیہ شارق کی درخواست پر 7 نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے،نامزد ملزموں میں قراة العین، منصور الٰہی، سمیع اللہ نیازی، شعیب، عمران جاوید بٹ، عدیل اور صغیر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ شدیدبارش کی پیشگوئی