نواز شریف ، مریم نوازوطن واپس پہنچ گئے،احتجاج کی کال دینے والے ناکام ہوں گے:سابق وزیر اعظم

جو لوگ میرے وطن واپس نہ جانے سے متعلق پرپیگنڈا کرتے تھے وہ جھوٹے ہیں،سابق وزیراعظم کی لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

Nov 17, 2024 | 09:34:AM
نواز شریف ، مریم نوازوطن واپس پہنچ گئے،احتجاج کی کال دینے والے ناکام ہوں گے:سابق وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔نواز شریف نے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے، احتجاج کی کال دینے والےکامیاب نہیں ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے، نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی روانہ ہوئے تھے، انہوں نے دبئی سے لندن، امریکا اور یورپ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 7 نومبر کو جینیوا کے لیے روانہ ہوئی تھیں، وہ لاہور سے خصوصی طیارے سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا پہنچیں تھیں۔

جینیوا میں مریم نواز نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروا نے کے بعدوہ لندن آئیں تھیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا بیرون ممالک کا دورہ تقریبا ایک ہفتے پر مشتمل ہے تھا جس میں توسیع کی گئی۔

ضرورپڑھیں:کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائیگا: وزیر خزانہ

 لندن سے وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے، احتجاج کی کال دینے والےکامیاب نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ جو لوگ ان کے وطن واپس نہ جانے سے متعلق پرپیگنڈا کرتے تھے وہ جھوٹے ہیں۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ ’کیا آپ سمجھتےہیں کہ پی ٹی آئی دھرنےکی کال ملک کوڈی ریل کرنےکے لیے ہے؟‘۔

نواز شریف نے کہاکہ آپ جو کہنا چاہتے ہیں وہ میں سمجھتا ہوں،لیکن یہ لوگ(پی ٹی آئی) انشااللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف 25 اکتوبر کو غیر ملکی ایئرلائن کی پروازکے ذریعےدبئی روانہ ہوئے تھے، جہاں وہ ایک روزہ قیام کے بعد لندن پہنچے تھے، بعدازاں لندن میں 2 روز قیام کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے تھے، نوازشریف غیرملکی دورے کے دوران سوئٹزرلینڈ بھی گئے تھے۔