ابخازیہ میں سول نافرمانی کی تحریک، صدر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

صدر اسلان بزہانیہ نے مستعفی ہونے اور انتخابات کرانے کی پیشکش کردی،تاہم وہ الیکشن میں حصہ لیں گے

Nov 17, 2024 | 10:44:AM
ابخازیہ میں سول نافرمانی کی تحریک، صدر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جارجیا سے آزاد ہونے والے علاقے ابخازیہ میں عوامی احتجاج نے صدر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیااورصدرنے مستعفی ہونے اورانتخابات کرانے کی پیشکش کردی۔

ابخازیہ میں سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں مظاہرین نے پارلیمنٹ پرقبضہ کرلیا،مظاہرین کاکہناہے کہ صدر اسلان بزانیہ کے مستعفی ہونے تک پارلیمنٹ کی عمارت سے باہر نہیں نکلیں گے کیونکہ صدر اسلان بزانیہ روس کے ساتھ تعلقات کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

صدر اسلان بزہانیہ نے مستعفی ہونے اور انتخابات کرانے کی پیشکش کردی ہے تاہم وہ الیکشن میں حصہ لیں گے۔