بادل برسیں گے یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Nov 17, 2024 | 12:05:PM
بادل برسیں گے یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا موسم بھی یکسر بدل گیا ،اسلام آباد اورگرد ونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مالاکنڈ ، باجوڑ، مردان، مہمند ، چارسدہ، صوابی ، نوشہرہ ، پشاور، خیبر، کوہاٹ اور کرم میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں اسموگ اور شدید دھند کی توقع ہے جبکہ نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ اور ساہیوال میں سموگ اور شدید دھند کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال اور خانپور میں سموگ اور شدید دھند کا امکان ہے جبکہ رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں بھی صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور شدید دھند کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، سیاحتی مقامات برفباری کے باعث مزید سرد ہوگئے جبکہ اسکردو، استور، ہنزہ اور وادی نیلم میں برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔