غذا میں زنک کی کمی پھیپھڑوں کے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے

Nov 17, 2024 | 12:26:PM

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ غذا میں زنک کی کمی پھیپھڑوں کے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وینڈر بِلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی رہنمائی میں کام کرنے والے محققین کی ٹیم نے پرو-انفلیمیٹری سائٹوکائن انٹرلیوکن-13 (آئی ایل-13) اور اے بومنی نامی انفیکشن کے درمیان غیر متوقع تعلق دریافت کیا اور جانوروں کے ماڈل پر کی جانے والی آزمائش میں معلوم ہوا  کہ آئی ایل-13 کا روکا جانا مہلک انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ اینٹی-آئی ایل-13 اینٹی باڈیز (جن کا انسانوں میں استعمال ایف ڈی اے کی جانب سے منظور شدہ ہے) ممکنہ طور پر زنک کی کمی کے باعث مریضوں میں نمونیا کے خلاف حفاظت کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خسرہ کیسز میں اضافہ ،ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

دنیا کی تقریباً 20 فی صد آبادی اس وقت زنک کی کمی کے خطرے سے دوچار ہے جس سے ان کے مدافعتی نظام ناقص ہو سکتا ہے جو کہ نمونیا کا ایک بڑا خطرہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق زنک کی کمی دنیا بھر میں مرض اور موت کا ایک واضح حصہ دار ہے۔

مزیدخبریں