پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت میں معمولی کمی، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہوکر 295 پر آگیا،ائیر کوالٹی کی مزید بہتری کے لیے پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔
پنجاب حکومت نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سموگ سے بچاٶ کے لیے احتیاطی تدابیراپناۓ رکھیں، سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ بے شمار دھواں دیتی گاڑیاں،بھٹے اور انڈسٹریل یونٹس بند کیے جارہے ہیں،بلا تفریق اور بغیرکسی دباٶ میں سموگ SOPs کی خلاف ورزی کرنے والے بااثرافراد کے خلاف بھی کریک ڈاٶن جاری ہے۔
سرکاری یا نجی سطح پر آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف بھر پور ایکشن ہوگا،کسی کو استشنی حاصل نہیں۔