پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، ایک اور نائب صدر مستعفی

Nov 17, 2024 | 14:59:PM
پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، ایک اور نائب صدر مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پشاور سٹی کی تنظیم میں اختلافات مزید بئھ گئے، ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدرعباس خان نے اپنا  استعفیٰ ضلعی صدر کو ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

اس سے قبل پشاور سٹی کے سینئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکرٹری تقدیر علی نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا، تقدیر علی نے اپنا استعفے کا باضابطہ اعلان ویڈیو  پیغام کے ذریعے کیا۔

ادھر سینئر نائب صدر ملک اسلم نے بھی ہاتھ سے لکھا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : اگر وی پی این حرام ہے تو موبائل بھی حرام ہے، مولانا طارق جمیل

ذرائع کے مطابق پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے آنے کا امکان ہے ، ضلعی قیادت کی جانب سے مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔