(کاوش میمن)مہنگی بجلی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 585 واٹ کاسولر 20 ہزار 500 روپے سے کم ہوکر 17 ہزار 100 روپے پر آگیا ،180 واٹ سولر 6 ہزار سے کم ہوکر 5500 ہزار پر آگیا۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگ سولر لگانے کو ترجیح دے رہے ہیں،ڈیمانڈ بڑھنے سے سولر مزید سستا ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : موبائل کا استعمال بھی حرام؟ نیا فتویٰ لگ گیا
دوسری جاب شہریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہیں اس لیے سولر لگارہے ہیں، سولر مزید سستا ہونا چاہیے تاکہ غریب آدمی لگا سکے۔