سیالکوٹ:بہوقتل کیس میں ملزمہ کا اعتراف،وجہ بھی بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق)سیالکوٹ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،ملزمہ نےاعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات کا اضافہ کیا گیا،دفعات میں قتل کی نیت سے اغوا اور قتل بھی شامل ہیں،ڈپٹی مجسٹریٹ نے ملزم نوید کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ملزمہ صغراں، اُس کی دوسری بیٹی صباء اور اُس کا بیٹا قاسم بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمہ صغراں نے اعتراف کیا کہ حسد اور نفرت میں بہو کو قتل کیا،پولیس کو دیے گئے بیان میں صغراں نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، سب میرا قصور ہے، میری بیٹی، پوتا اور رشتہ دار بھی میری وجہ سے مصیبت میں پھنسے، بہو زارا پر لگائے گئے کردار کشی کے الزامات جھوٹے ہیں۔
دوسری جانب مقتولہ کے والد نے کہا ہے کہ بیٹی نے آخری بار گفتگو میں کہا ’سسرال میں خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں اب تک 4 ملزمان گرفتارجبکہ 2 زیر حراست ہیں، صغراں، یاسمین، عبداللّٰہ اور نوید کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کستھوری شنکر نسل پرستانہ تبصرے کے الزام میں گرفتار