کسی کو بھی انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی، عطا تارڑ

Nov 17, 2024 | 18:42:PM
کسی کو بھی انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی، عطا تارڑ
کیپشن: عطا اللہ تارڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہاہے کہ کسی کو بھی انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، جوڈیشل پراسیس کے تحت نومئی کے کیسز کو منطقی انجام کو پہنچنا چاہئے۔

ٹاؤن شپ  میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کی پیر سید شہوار حسین شاہ کی رہائش گاہ آمدہوئی،عطاءاللہ تارڑ نے پیر سید شہوار حسین شاہ سے انکے ماموں خواجہ مذکر احمد انصاری کی وفات پر اظہار افسوس کیا،مرحوم خواجہ مذکر احمد انصاری کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی و مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،اس موقع پرسابق چئیرمین اجمل ہاشمی، خواجہ معطر علی انصاری، ملک حمزہ ،رانا سلیم، افضال خاں، چودھری نعیم ،عامر گجر، موسی خان، عرفان زیدی، راناافنان، حماد سیف، معین بٹ، ندیم بشیر قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑنے  24نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، بار بار کہا جاتاتھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کیونکہ سامنے نہیں لائی جارہی،سانحہ نومئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج وقت اور تاریخ کے ساتھ جاری کی گئی ہے،اب انکا یہ مطالبہ پورا کر دیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھو نے ’کپل شرما شو‘ میں واپسی کیلئے حیران کن شرط رکھ دی

عطا اللہ تارڑ کا کہناتھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، شہریار آفریدی، مراد سعید، عثمان ڈار اور دیگر رہنماؤں کی گفتگو اور فوٹیج موجود ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد نےگاڑی چھت پر بیٹھ کہاکہ کور کمانڈر ہاؤس جاناہے،شہریار آفریدی نے کہاکہ جی ایچ کیو جانا ہے باقی رہنماؤں کے بیانات بھی سامنے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ عثمان ڈار نے کہا چلو سانحہ نومئی ایک منظم سازش کا نتیجہ تھا ،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بھانجا وہاں موجود تھا،وفاقی وزیر نے کہاکہ آگ لگانے اور انتشار پھیلانے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جائےگی،سانحہ نومئی قانون کے برعکس سپریم کورٹ میں گیا حالانکہ ٹرائل کورٹ میں کیس زیر سماعت ہو تو وہ سپریم کورٹ میں نہیں سنا جاسکتا،نو مئی کیس کا ٹرائل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث  تاخیر کا شکار ہوا ،جوڈیشل پراسیس کے تحت نومئی کے کیسز کو منطقی انجام کو پہنچنا چاہئے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ سانحہ نومئی کے تمام ملزمان اور ذمہ داران کو سزا ہوگی،پہلے کہتے تھے کہ ہم کوئی غلام ہیں اور اب کہتے ہیں ٹرمپ آئے گا اسکو باہر لائے گا ،ان کاکہناتھا کہ  ریاستوں کے معاملات شخصیات کے معاملات سے مختلف ہوتے ہیں،فارن پالیسی کے معاملات کو،اس پوچھنایہ تھاکہ گاڑیوں پر لگائے گئے ہم کوئی غلام ہیں کے سٹریکرز اتار دیں یالگے رہنےدیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹر کو قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا