ملک میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے،مولانا فضل الرحمان

Nov 17, 2024 | 20:02:PM
ملک میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے،مولانا فضل الرحمان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) جمعیت علمائے اسلام(جےیوآئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے شق نمبر 8 کو نکال دیا گیا،26 ویں آئینی ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جارہی رہی ہے،ملک میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے،اپنے ملک میں لوگوں کو مشکوک بنا دیا ہے۔

پشاور میں  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام(جےیوآئی)مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پشاور الیاس بلور کی وفات کی تعزیت کیلئے آیا ہوں،الیاس بلور خطے کے سیاسی رہنما اور سماجی شخصیت تھے، الیاس بلور کی وفات پر گہرا صدمہ ہوا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کا علم نہیں کل برطانیہ سے آیا ہوں،خیبر پختونخوا 15 سال سے سکیورٹی کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے،حکومت لوگوں کی جان و مال کی بجائے اپنی سیاست اور کرسی بچانے میں لگی ہے،حکومت اپنی توانائیاں غیر سیاسی چیزوں میں صرف کررہی ہے،ہم نے اپنے دھرنے میں ایک ماہ سے زائد مزاکرات کئے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب عمران خان کے فوکل پرسن مقرر