(24نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے 4 دن کیلیے شارع فیصل کے قریب تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 سے 22 نومبر تک شارع فیصل اور حبیب براہیم روڈ پر تعطیل کا اعلان کردیاگیا،کراچی میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے،شارع فیصل، حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اور کارساز کےاطراف تمام نجی کالجز اور سکولزبند رہیں گے۔
شارع فیصل،حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اورکارساز کے اطراف 19 سے 22 نومبر سکول و کالجز بند رکھے جائیں گے،ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو ایکسپو سینٹر کے اطراف کے اسکولز و کالجز بند رکھنے کیلئے خط لکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھرکے الیکشن ٹربیونلز نے مزید 20 درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا