(کومل اسلم)سموگ کے پیش نظر سکولز ، کمرشل مارکیٹیں اور پارکس سمیت تفریحی مقامات پر پابندیوں میں توسیع کردی گئی، ہائرسیکنڈری تک تعلیمی ادارے چوبیس نومبر تک بند رہیں گے یا آن لائن منتقل ہونگے ، تمام تر کمرشل مارکیٹوں کی بندش میں چوبیس نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،پارکس ، چڑیا گھر ، تاریخی مقامات ، پلے لینڈ اور عجائب گھر چوبیس نومبر تک بند رہیں گے ،محکمہ تحفظ ماحولیات نے تینوں سیکٹرز میں پابندیوں کی توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہاہے کہ سموگ اور دھند کے باعث لاہور اور ملتان میں تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹی ، کالجز اور سکولز 24نومبر تک بند رہیں گے ۔تمام تر آؤٹ ڈور سرگرمیاں جن میں کھیل ،نمائش اور فیسٹیولز پر 24نومبر تک پابندی ہوگی،نماز جنازہ پر کسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا ۔جاری سرکلر کے مطابق ملتان اور لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی 24نومبر تک ہوگی،فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی 24نومبر تک پابندی ہوگی،ضلع لاہور میں آتشبازی پر 31جنوری تک پابندی ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹر کو قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا
لاہور ، ملتان ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نجی اور سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کم کرنے کی پابندی میں31جنوری تک توسیع کردی گئی،ملتان اور لاہور میں آؤٹ ڈور ڈائننگ میں شام چار بجے تک پابندی ہوگی،ٹیک اوے پر رات آٹھ بجے تک تمام ریسٹورنٹس پر پابندی ہوگی،ملتان اور لاہور میں ہائیر ٹریول وہیکلز کے داخلے پر بھی چوبیس نومبر تک پابندی ہوگی ۔ ڈی جی ماحولیات کی جانب سے سرکلر میں مزید کہا گیاہے کہ تمام مارکیٹیں ، دکانیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند کرنا ہونگے،پنجاب کے دیگر سولہ اضلاع میں تعلیمی اداروں اور پارکوں میں عوام پر داخلے پر چوبیس نومبر تک پابندی ہوگی،ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثنیٰ ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:سولر پینلز کی قیمتوں میں حیران کن کمی